سرسی:8؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) سرسی تعلقہ بنواسی کے ایک گھر میں صبح صادق گھس کر چوروں نے نقد اور زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی واردات 8اگست بروز جمعرات کو پیش آئی ہے۔
بنواسی کے رہائشی خلیل عبدالعظیم شیخ نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات انجام دی گئی ہے۔ صبح سویرے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتےہوئے چوروں نے 2،55،000روپئے نقد اور سونے چاندی کے زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ معاملے کو لےکر بنواسی پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔ ملزموں کی تلاش کےلئے بنواسی پولس تھانہ کی جانب سے کرائم برانچ کی پی ایس آئی چندر کلاپتَّار کی قیادت میں خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ کاروار سے ڈاگ اسکواڈاورفنگر پرنٹس ماہرین جائے واردات پہنچ کر ملزموں کے نشانات کو اکٹھا کررہے ہیں۔ پولس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم بہت جلد گرفتارہونگے۔